ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار پرسوار ہوناور کا نوجوان جاں بحق

سداپور میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار پرسوار ہوناور کا نوجوان جاں بحق

Mon, 08 Aug 2016 03:11:02  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 8 ؍اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ہوناور کا ایک نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شاداب شیخ (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ 

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شاداب اپنی اہلیہ کو سرسی اُس کے گھر چھوڑ کر سداپور ہوتے ہوئے ہوناور اپنے گھرواپس آرہا تھا کہ سداپور نڑوگوڈی پر اس کی کار مخالف سمت سے آرہی ایک سرکاری بس سے  ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی کار کے پرخچے اُڑ گئے اور شاداب موقع پر ہی چل بسا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شاداب کی 25 مئی کو سرسی کی ایک خاتون سے شادی ہوئی تھی۔ وہ سعودی عربیہ کے شہر ریاض میں ملازمت کرتا تھا اور شادی سے قریب ایک ہفتہ قبل ہی ہوناور آیا تھا، بتایا گیا ہے کہ وہ عنقریب واپس ریاض جانے والا تھا، مگر اُس سےپہلے ہی موت کا بلاوا آگیا۔

سداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: